30  اگست 2019ء

پی ٹی اے کاکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

 30)اگست 2019 (وزیراعظم پاکستان کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کشمیر آورسے متعلقہ اعلان کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے ، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر(، ہلال امتیاز (ملٹری)نے کشمیر کاز کی کامیابی کے لئے مکمل حمایت کی۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز سے ”ڈی چوک“تک ایک ریلی نکالی گئی۔ 
ممبر فنانس (پی ٹی اے)محمد نوید، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ (پی ٹی اے) ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ٹی اے کے تمام ملازمین بھی بھارت اور بین الاقوامی برادری کو ایک مضبوط پیغام دینے کے لئے ریلی میں شریک تھے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اس مشکل وقت میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
 
 
 
 زیب النساء
اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ