05 جنوری 2022ء

ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

اسلام آباد (05 جنوری 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان کے لیے لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) لائسنس کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔
یہ لائسنس 20 (بیس) سال کی مدت کے لیے کارآمد ہوگا۔ لائسنس کے لیے درخواست دہندگان کو دیگر متعلقہ تفصیلات/دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست، شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ہمراہ جمع کرانا ہوگی ۔ معلومات اور ضروریات کی مکمل فہرست لنک پردستیاب ہے: https://pta.gov.pk/en/industry-support/home/wireline/long-distance-international
درخواستیں پوسٹل سروس کے ذریعے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر،F-5/1، اسلام آباد یا ذاتی طور پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

 

خرم علی مہران 
)ڈائیریکٹر تعلقات عامہ (