08 نومبر 2022ء

پی ٹی اے کو یوفون سے 6 ارب 17 کروڑ روپے وصول

اسلام آباد (8 نومبر، 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 2021 میں ہونے والی نیلامی کے ذریعے یوفون کو تفویض کردہ سپیکٹرم کے حوالے سے 6 ارب 17 کروڑ ( 27.92 ملین امریکی ڈالر کے مساوی )روپے وصول کر لئے ہیں ۔ 

یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرادی گئی ہے۔ ایف سی ایف میں اس جمع شدہ رقم کے ساتھ پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی 2022-23 کے دوران مجموعی جمع شدہ رقم اب29 ارب 15کروڑ روپے (134 ملین امریکی ڈالر کے مساوی ) ہو گئی ہے۔