01 نومبر 2022ء

پی ٹی اے کو ٹیلی نار اور یوفون سے آزاد جموں و کشمیر اور جی بی لائسنسوں کی پہلی قسط کی مد میں سولہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے وصول

اسلام آباد (یکم نومبر، 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنس کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق، 
 آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے این جی ایم ایس کی لائسنسوں کی تجدید ی فیس کی پہلی سالانہ قسط کی مد میں دو آپریٹروں سے سولہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ( 0.74 ملین امریکی ڈالرکے مساوی) وصول کر لیے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ سے ( پندرہ کروڑ چالیس لاکھ روپے) اور پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) ( ایک کروڑ بیس لاکھ روپے) وصول ہوئے ہیں۔
 اگست 2022 میں پی ٹی اے نے سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ)سے سال 2022 میں اس کے لائسنس کی تجدید کی فیس کے 50 فیصد کی یکمشت ادائیگی کی مد میں ایک ارب اٹھا سی کروڑ روپے ( 8.76 ملین امریکی ڈالرکے مساوی) وصول کیے تھے۔
پی ٹی اے نے 2021 سے اب تک اے جے اینڈ کے اور جی بی میں سیلولر موبائل لائسنس کی تجدید اور سپیکٹرم نیلامی سے 9 ارب اور 57 کروڑ روپے (54.66 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) وصول کیے ہیں۔
 
 
خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ