04  ستمبر 2019ء

لائسنس کی تجدید کے حوالے سے پی ٹی اے نے 70ارب روپے فیس وصول کر لی

اسلام آباد4 ستمبر2019(پ۔ر)لائسنس کی تجدید کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق دو موبائل فون کمپنیوں( سی ایم اوز) ٹیلی نار پاکستان اور پی ایم سی ایل( جاز)نے (پی ٹی اے کی جانب سے متعین کردہ لائسنس فی کا 50 فیصد)
با لترتیب 224.6 ملین ڈا لر اور 35.397ارب روپے (224.6 ملین ڈالر کے مساوی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو جمع کروا دےئے ہیں ۔
 لائسنس کی تجدید سے حاصل ہو نے والی تمام رقوم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں گی۔ اس عمل سے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلا تعطل ٹیلی کام کی بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مزید معاونت ملے گی بلکہ یہ عمل ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا
 
 
خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ