14 اپریل 2014ء

اگلی نسل کی موبائل سروسز کے سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے پی ٹی اے کو پیشکشوں کی وصولی:

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوپاکستان میں اگلی نسل کی موبائل سروسز کے سپیکٹرم کی نیلامی کے لیےمقررہ تاریخ مورخہ 14 اپریل 2014، 4 بجے شام تک معلوماتی دستاویزمیں صراحت کردہ تفصیلات، طریقہ کار، شرائط و ضوابط اور معیار کے مطابق 4 پیشکشیں وصول ہوئی ہیں۔ 4 موجودہ سیلولر موبائل آپریٹرز چائنا موبائل، پی ٹی ایم ایل)یو فون(، موبی لنک اور ٹیلی نار پاکستان نے اپنی پشکشیں جمع کروائیں جبکہ وارد ٹیلی کام نے شرکت نہیں کی۔پیشکشوں کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی اے اہل بولی دہندگان کے متعلق 17 اپریل 2014 کو اعلان کرے گی۔رسد سے زیادہ طلب ہونے کی وجہ سے سپیکٹرم نیلامی کے عمل کے ذریعے تفویض کیا جائے گا۔

یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ 19 دسمبر 2013 کو پی ٹی اے نے ویلیو پارٹنرز مینجمنٹ کنسلٹنگ لمیٹڈ (VPMCL)کے ساتھ ایک باقاعدہ معاہدہ کیا جس کے تحتVPMCLکی جانب سے پی ٹی اے کواگلی نسل کی موبائل سروسز کے سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔پی ٹی اے نے اس اہم سنگ میل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے پالیسی ہدایت نامے اور پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی)پیپرا(کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھلے اور شفاف عمل کے ذریعے عبور کیا۔ مشاورتی فرم نے حکومت اور پی ٹی اے کی مشاورت سے نیلامی کے لیے ایک موثر اور شفاف طریقہ کارمرتب کیا ہے۔

 

)خرم علی مہران(

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز