07 جولائی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے کے زیر اہتمام’’ سمارٹ پاکستان پورٹل‘‘ کا آغاز


اسلام آباد(7جولائی2015) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے موبائل براڈ بینڈ کی مقبولیت کے فروغ کیلئے ’’سمارٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے ویب پورٹل (www.smartpakistan.pk )کا آغاز کیا ہے۔ یہ ویب پورٹل ہر قسم کی معلومات اور موبائل ایجوکیشن، موبائل ہیلتھ اور موبائل گورنمنٹ جیسے مختلف موضوعات پر موبائل ایپلی کیشنز کی ڈائریکٹری بھی فراہم کرے گا۔
اس ویب پورٹل کے ذریعے صارف کے لئے اپنی ضرورت کے پیش نظر ایپلی کیشنز تلاش کرنا اور بھی آسان ہوگا۔’’سمارٹ پاکستان ‘‘ کے آغاز کا مقصد ایپلیکیشن تیار کرنے والوں کو اپنی ایپلیکیشنز منظر عام پر لانے کے مواقع فراہم کر نا تھا اور اس حوالے سے ’’سمارٹ پاکستان ‘‘پہلا اہم قدم ہے۔ 
اس اقدام کے ذریعے پاکستانی سوسائٹی کے متعلق اہم موبائل ایپلی کیشنزاور اس کی خدمات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ایک ہی وقت میں آپریٹروں، اوریجنل ایکوئپمنٹ مینو فیکچررز (او ای ایم) اور مقامی ڈویلپرز کی ترقی کے راستے بھی ہموار ہونگے۔
ایک مستقل ایکو سسٹم بنانے کیلئے پی ٹی اے ’’ سمارٹ پاکستان‘‘ کے ذریعے عوام، حکومت، موبائل آپریٹرز، او ای ایم (ایس)،بین الاقوامی اداروں، تدریسی ماہرین، موبائل انٹرپرینیورز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔
انڈسٹری کی جانب سے پیشہ ور ماہرین کے تعاون سے نئے موبائل ایپلی کیشنز تیار کرنے والوں اور انٹر پرینیورز کو راہنمائی اور کوچنگ سروسز کیلئے پی ٹی اے نے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں’’سمارٹ پاکستان ایم ۔ لیب‘‘ بنائی ہے جو انہیں ابتدائی رہنمائی، آگے بڑھنے اور سروسز کو لانچ کرنے سے متعلق راہنمائی فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ’’ سمارٹ پاکستان‘‘ ایک مسلسل جاری اقدام ہے اور پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں آج رسمی طور پر موبائل ایجوکیشن پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 


خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات