21 اکتوبر 2020ء

آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز

اسلام آباد (21 اکتوبر، 2020) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کاروبار اور فری لا نسروں کی سہولت کے لئے آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔ اب کال سینٹرز، کمپنیاں اور فری لانسرز اپنے کاروبار سے متعلقہ کم از کم ایک سٹیٹک آئی پی ایڈریس اور ویری فیکیشن لیٹر ، https://ipregistration.pta.gov.pk/پر جمع کرا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ 
 
واضح رہے کہ اس سے قبل، کال سنٹرز اور کمپنیوں کو اپنی درخواستیں متعلقہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) کے ذریعے جمع کرانی پڑتی تھیں۔مزید کسی بھی متعلقہ سوالات و شکایات کے اندراج کیلئے، پی ٹی اے کی متعلقہ ٹیم سے ای ملipreport@pta.gov.pk پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ