03 جنوری 2021ء

پی ٹی اے کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو گستاخانہ مواد پر مشتمل فلم 'لیڈی آف ہیون، کے ٹریلرز بلاک کرنے کی ہدایات

اسلام آباد:( 3 جنوری 2021): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے '' لیڈی آف ہیون 'کے عنوان سے گستاخانہ مواد کے حوالے سے ٹریلرز ہٹانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کیا ہے۔ 

''لیڈی آف ہیون'' کے عنوان سے فلم کی ریلیز اور اس میں شامل گستاخانہ موادکے حوالے سے مختلف اطلاعات کے پیش نظر، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر کو مذکورہ فلم سے متعلقہ تمام مواد فوری طور پر بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اب تک مختلف پلیٹ فارمز کوفلم کے پرومو پر مشتمل 336 یو آر ایلز رپورٹ کئے جاچکے ہیں.