01 جنوری 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پی ٹی اے نے کال سیٹ اپ چارجزختم کرنے کے لئے موبائل آپریٹروں کو ہدایات جاری کر دی

اسلام آباد 1 جنوری 2014(پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل آپریٹروں (سی ایم اوز) کو حال ہی میں ان کی طرف سے عائد کردہ کال سیٹ اپ چارجز فوری طور پرختم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پی ٹی اے نے یہ ہدایات ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ اور کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز 2009 کی روشنی میں جاری کی ہیں۔ 
واضح رہے کہ موبائل آپریٹروں نے گزشتہ ہفتے ہر کال پر کال سیٹ اپ چارجزدس پیسہ علاوہ ٹیکس عائد کیا تھا اور نئے چارجز کے حوالے سے اپنی ویب سائٹس پر نوٹس شائع کیا تھا۔ پی ٹی اے کی جانب سے یہ اقدام صارفین کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیا گیا۔پی ٹی اے نے موبائل آپریٹروں کو فوری طور پر ان چارجز کو ختم کرنے اور ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔ 
 

خرم مہران

ڈائیریکٹر تعلقات عامہ