26 مارچ 2020ء

پی ٹی اے کی موبائل فون آپریٹروں کو آگاہی کے لئے رنگ بیک ٹون تبدیل کرنے کی ہدایات

(اسلام آباد۔26مارچ2020)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون آپریٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رنگ بیک ٹون کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پیغامات چلائیں۔ 'رنگ بیک ٹون' یعنی کال کرنے کے دوران کال کرنے والے کو سنائی دینے والی رنگ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے پیغامات پر مبنی ہوگی۔
 یہ رنگ ٹون مفت ہیں اور صارفین کو اس سروس پر چارج نہیں کیا جا رہا ہے۔
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ