17  ستمبر 2019ء

پریس ریلیز

اسلام آباد17 ستمبر2019(پ۔ر)اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں زونگ کی 5 جی کے متعلق حالیہ تشہیر کے حوالے سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں زونگ کو صرف 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ زونگ سیلولر موبائل آپریٹر کو پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمرشل موبائل خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے زونگ کو پہلے ہی 5 جی نیٹ ورک پر مبنی کمرشل خدمات کی فراہمی کے متعلق ایسے اشتہارات واپس لینے کے لئے کہا گیا ہے جو صارفین کو گمراہ کر سکتے ہیں۔ 
حکومت پاکستان کی پالیسی ڈائریکٹو کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سال رواں میں 5 جی خدمات کی آزمائش کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے مجوزہ ٹرائیل اس سلسلے کی پہلی کڑی تھا۔ حکومتی پالیسی کے متعلق دیگر آپریٹربھی مستقبل میں 5 جی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کریں گے۔
 
 
 
خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ