19 اپریل 2022ء

پریس ریلیز

اسلام آباد (19 اپریل 2022): بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو رات 2:00 0بجے سے صبح 07:00بجے تک کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمّل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔ 
 
پورے ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی دستیابی معمول کے مطابق رہے گی۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ