27 اپریل 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ’’ پاکستان موبائل ایپلیکیشن ایوارڈز2015 ‘‘کے کامیاب شرکاء کا اعلان


 


اسلام آباد27اپریل 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے’’ پاکستان موبائل ایپلیکیشن ایوارڈز2015 ‘‘کے کامیاب شرکاء کو نقد انعامات کے ساتھ ایوارڈز بھی دےئے۔ یہ ایوارڈزوفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلیکام انوشہ رحمان احمد خان نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران مقابلے کے کامیاب شرکاء میں تقسیم کئے۔ چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، ممبر( فنانس) پی ٹی اے طارق سلطان، ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) عبدالصمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں سرکاری حکام، ٹیلی کام اور آئی ٹی کے نمائندے، تعلیمی ماہرین ، میڈیا کے نمائندوں اور مقابلے کے کامیاب شرکاء کے والدین نے بھی شرکت کی۔ 
یہ ایوارڈز دو مختلف کیٹگریوں میں دےئے گئے۔ طلباء کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ رابعہ جبار اور ہما شاہین نے’’ پر ی سکو ل چیمپس موبائل ایپلیکیشن‘‘ پر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن ملٹری کالج آف سگنلز کے کے طالبعلم وقاص اجمل اور ان کی ٹیم نے ’’کیچ دی بس ‘‘ موبائل ایپلیکیشن پر حاصل کی۔پیشہ ورانہ کیٹگری میں پہلی پوزیشن حسن بیگ اور انکی ٹیم نے’’انٹرنیٹ ٹیوٹر ایپس‘‘ پر حاصل کی جبکہ پیشہ ورانہ کیٹگری میں دوسری پوزیشن ڈاکٹر حماد، چیمہ اور ان کی ٹیم نے سیکیورٹی ڈومین میں ’’او ایم این ای ایس ایپس‘‘پر حاصل کی۔ تقریب کے دوران پی ٹی اے نے طارق بھٹی اور شہریار خان کو بھی بین الاقوامی سطح پر ان کے کام کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انوشہ رحمان احمد خان نے پی ٹی اے کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کا یہ اقدام نئے ایپلیکیشنز تیار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین پیش رفت ہے، جبکہ مقابلے کے کامیاب شرکاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا امید ظاہر کی کہ ان ایپلیکیشنز کا متعلقہ اداروں میں صحیح استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے دورس نتائج برآمد ہوں گے خصوصا تعلیمی اداروں، صنعت متعلقہ حکومتی اداروں کے مابین مضبوط تعلق قائم ہو گاجو کہ قومی معیشت کے مفاد کے لئے اہم ہے۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمان احمد خان نے کہا کہ ہم ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اگلے پانچ سالوں میں ٹیلی کام سیکٹرکا مجموعی حجم800 ارب روپے ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان مختلف علاقوں خصوصا دیہی علاقوں میں ٹیلی سینٹر قائم کر رہی ہے۔ اس سال 2015کو آئی ٹی کے شعبے کا سال قرار دیا گیا ہے۔ ہم خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آئی ٹی کے شعبے سے متعلقہ20 بلین کے 9منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں۔تقریب سے سپارکوکے چےئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) احمد بلال اور انجینئر رخسانہ زبیری نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو پی ٹی اے کے چےئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے ٹیلی کام آپریٹروں کے ساتھ ملکر مستقبل میں اہم منصوبوں پر کام کریں گے۔ پاکستان موبائل ایپلیکیشن ایوارڈز انڈسٹری، تعلیمی اداروں اور ریگولیٹر کے مابین پل کا کردار ادا کریگا، چےئرمین نے مزید کہا۔ 
واضح رہے کہ مقابلے میں 100 ایپلیکیشنز موصول ہوئی تھیں جنہیں آئی ٹی اور سافٹ وےئر ماہرین نے بڑی جانچ پڑتال کے بعد صاف شفاف مرحلے کے تحت انعامات کے لئے منتخب کیا۔تمام ایپلیکیشنز زراعت، تفریح، بچوں، سلامتی، کمیونٹی، اور بزنس کیٹیگریز میں متعین کردہ معیارکے مطابق شامل تھیں ۔ یہ مقابلہ ملک میں تھری جی /فور جی خدمات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ 


خرم مہران 

ڈاےئریکٹر تعلقات