22 مارچ 2019ء

سب سے سستی ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان کا پہلا نمبر

اسلام آباد 22 مارچ :2019 (پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ”ورلڈ اکنامک فورم کی نیٹ ورک ریڈی نیس انڈیکس رپورٹ“ کے تحت سب سے سستی ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لئے 139 ملکوں میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا بالترتیب8ویں 14ویں اور 35ویں نمبر پر ہیں۔ علاوہ ازیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ بینڈوڈتھ کے حوالہ سے کمپپیٹیٹو نیس انڈیکس رپورٹ آف ورلڈاکنامک فورم“ نے ایک بار پھر پاکستان کو بھارت، بنگلہ دیش اور ایران سے اوپر دکھایا ہے۔
 
واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم پوری دنیا میں معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ قابل اعتماد، باوثوق اور نہایت معروف ذریعہ ہے۔
cable.co.uk کی جانب سے ایک جی بی موبائل ڈیٹا 1.85 ڈالر ماہانہ کا تخمینہ میں پاکستان کو 33 ویں نمبر پر دکھایا گیا ہے جبکہ پی ٹی اے کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں موبائل کمپنیز کے متعارف کردہ پیکیج کے مد نظر پاکستان میں ایک گیگا بائٹ کی قیمت 0.72 ڈالر بنتی ہے۔پی ٹی اے کے تجزیے کے مطابق ایشیاء پیسفک ریجن سری لنکا، بنگلہ دیش ، بھوٹان، نیپال، ایران، افغانستان، میانمر، ملائشیا، اور انڈونیشیاء وغیر ہ کے مقابلے میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جس میں فی جی بی کی اوسط قیمت سب سے کم ہے ۔ پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیز کا ڈیٹا منگوایا ہے جس کے مطابق ایک گیگا بائٹ کی مرکب اوسط قیمت ہر ماہ 0.29 ڈالر سے لے کر 0.51 ڈالر ہے۔
پی ٹی اے نے ای میل۔ فون پر cable.co.uk سے بھی وضاحت طلب کی ہے جس کا جواب تاہم ابھی تک موصول نہیں ہوا۔
 
 
 
 
 
زیب النسا ء 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ