09 اپریل 2020ء

نیٹ فلیکس کی جانب سے والدین کے کنٹرول پر مبنی نئے اقدامات

اسلام آباد (09 اپریل، 2020) میڈیا مواد فراہم کرنے والے ادارے نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اپنے صارفین کے لئے والدین کے کنٹرول پر مبنی بہت سے نئے اقدامات ( ٹولز) متعارف کرائے گئے ہیں ۔ 
 
ان اقدامات میں ایسے انفرادی پروفائلز جن کو بچوں کی رسائی سے دور رکھنے کے لئے پن کے ذریعے محفوظ بنایا جا سکے، ایسے فلٹرز بنانے کی سہولت جن کے ذریعے بچوں کو ایسے شوز اور فلمیں دیکھنے سے محفوظ رکھا جا سکے جو ان کی عمر کے لئے مناسب نہیں ہیں،انفرادی پروفائلز میں محدود کئے گئے مواد کو کسی بھی جگہ نظر آنے سے روکنا ،بچوں کے لئے بنائے گئے پروفائلز کی مینجمنٹ اور ان میں آٹو پلے کے آپشن کو غیر فعال کرنا شامل ہیں۔
 
کمپنی نے امید ظاہر کی کہ ان نئے اقدامات کے ذریعے والدین کو اپنے اہل خانہ کے لئے نیٹ فلیکس پر موجود مواد کو بہتر انداز سے استعمال کرنے میں مدد حاصل ہوگی بالخصوص وہ بچے جو کرونا وائرس کی وجہ سے فی الوقت اپنا وقت گھر پر گزار رہے ہیں ان کے لئے موزوں مواد کی دستیابی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ