02 جنوری 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام،انوشہ رحمان کاپی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد 2جنوری 2014 (پ۔ر)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام(آئی ٹی اینڈٹی)،انوشہ رحمان نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری آئی ٹی اخلاق احمد تارڑ چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ ، ممبر (فنانس) طارق سلطان، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام،پی ٹی اے ، پی ٹی سی ایل، اور ٹی ڈبلیو اے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پرچےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے ناپسندیدہ مواد اور اس سلسلے میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے ویب انا لائسز پر تفصیلی پریذینٹیشن دی ۔بعد ازاں وزیرمملکت نے پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور کال سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ا نہوں نے ریگولیٹری اقدامات میں پی ٹی اے کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 
وزیرمملکت نے خواہش ظاہر کی کہ شکایات کے اندراج کا نظام نہ صرف مؤثر ہو نا چاہیے بلکہ زیادہ سے زیادہ شکایات کو حل کرنے کے نقطہ نظرسے قابل اعتراض مواد اور گرے ٹریفک سے متعلقہ ایشوز کو خصوصی طور پرحل کیا جائے۔ 
چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ صارفین کو مشکلات سے مبراٹیلی کام سروسز کی فراہمی اور ان کی شکایات کو حل کرنے ،ان خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی تجاویزات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ 
دورے کے دوران وزیر مملکت نے ادارے میں کام کرنے والی خواتین کے لئے ڈے کئیر سینٹر چلانے اور نوجوان ماؤں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا۔ 


خرم مہران

ڈائیریکٹر تعلقات عامہ