26 نومبر 2018ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )اور GSMA نے سنٹرل ایشین سیلولر فورم(CACF )کے اشتراک سے پی ٹی اے ، ہیڈکوارٹر ، اسلام آباد میں دو روزہ تربیتی ورک شاپ کا انعقاد

اسلام آباد23 نومبر 2018 : (پ- ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )اور GSMA نے سنٹرل ایشین سیلولر فورم (CACF )کے اشتراک سے پی ٹی اے ، ہیڈکوارٹر ، اسلام آباد میں دو روزہ تربیتی ورک شاپ منعقد کی۔ اس کا موضوع " ایڈوانس سپیکٹرم منیجمنٹ برائے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کی بین الاقوامی ورک شاپ "تھا، اس ورک شاپ میںMoIT ،USF، IGNITE ، اور پی ٹی اے کے اعلی عہدے داران نے شرکت کی۔ 
تربیتی سیشن کی میزبانی کرسٹین گومز ، ڈائیریکٹر ، سپیکٹرم پالیسی وریگولیٹری امور، GSMA نے کی، اس تربیتی کورس میں قومی سپیکٹرم کی تنظیم ، سیپیکٹرم کی ہم آہنگی، مقابلہ اورسپیکٹرم پالیسی سفارشات ، انٹر نیٹ اف تھینگس، معاشرے کے لئے ڈیجیٹل منافع کی تقسیم کار کے فوائد کو بڑھانا، بنیادی ڈھانچہ میں سپیکٹرم کا کردار،اور موبائل وائی فا ئی کی
افادیت جیسے موضوعات شامل تھے ۔
اس موقع پر سارا گافنی ، ڈائیریکٹر پارٹنر شیپس ،GSMA نے اظہار خیال کرتے ہو ے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد شرکاہ کو سپکٹرم مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کر تے ہوئے ڈاےئریکٹر جنرل لائسنسنگ عماد میمن نے کہا اس ورکشاپ سے شرکاہ نے بھر پور استعفادہ حاصل کیا 
 
 
 
طیبہ افتخار اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر( تعلقات عامہ)