14 نومبر 2019ء

انڈونیشی وفد کاپی ٹی اے کا دورہ

 

(اسلام آباد: 14 نومبر،2019 ):وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (کومنفو) انڈونیشیا کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔وفد کو ڈیوائس آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آربی ایس )پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت ممبر کمپلا ئنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر نے کی جبکہ پی ٹی اے اورکومنفو کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انڈونیشی وفد نے غیر قانونی اور نان ٹائپ اپروڈ موبائل ڈیوائسزکی درآمد کو ختم کرنے اور موبائل فون کی چوری کی حوصلہ شکنی کے لیے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے انڈونیشیا میں ڈی آئی آر بی ایس کی طرز کا نظام شرو ع کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا اور بہترین طریقوں اور اس کے عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سلسلے میں ممبر کمپلا ئنس اور انفورسمنٹ نے انڈونیشی وفد کو پی ٹی اے کی طرف سے مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ