21  اگست 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہورمیں غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول( VOIP) گیٹ ویزپکڑے گئے

اسلام آباد21 اگست 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کاروائی کے دوران لاہور میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول( VOIP) گیٹ ویزقبضے میں لے لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت لاہورکے علاقے رحمٰن پارک میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران ایک کمپیوٹر، دو پی ٹی سی ایل موڈیمز، سمیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ موقع پرایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ