پریس ریلیزز
05 مئی 2014ء
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لاہور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا
سلام آباد 5 مئی 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اورایف آئی اے نے مشترکہ کاروائی کے دوران لاہور میں کامیاب چھاپہ مارا ۔ غیر قانونی وائس ٹرمینیشن کی سرگرمی تحقیقات کے بعد سامنے آئی۔ پکڑے گئے غیر قانونی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول( VOIP) ایکسچینجز1گیٹ ویز ، 16 پورٹس ہزاروں سمز سات وائرلیس انٹرنیٹ ڈیوائسز اور دیگر سامان پر مشتمل تھے۔ توقع ہے کہ غیر قانونی کال سیٹ ا پ کے پکڑے جانے سے قومی خزانے کو ہونے والے بھاری نقصان سے بچایا جا سکے گا۔
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ