16  ستمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز گجراتمیں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

اسلام آباد16 ستمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کاروائی کے دوران گجرات میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے مشترکہ کاوشوں کے تحت گجرات میں چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران تین گیٹ ویز، ڈی ایس ایل راؤٹرز ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ایک لیپ ٹاپ اور سینکڑوں سمیں قبضے میں لے لیں گئیں۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ ذمہ داروں تک پہنچنے کے لئے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ