29 جنوری 2020ء

سکھر میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:29 جنوری (2020گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کرسکھرمیں کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران 19غیر قانونی گیٹ وے ڈیوائسز ، 7 لیپ ٹاپ، موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے گئے۔ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ