28 اکتوبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز پتوکیمیں ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑ۱ گیا

اسلام آباد 28 اکتوبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا ۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران پتوکی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے پتوکی میں دو مختلف مقامات پرچھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران تین غیر قانونی جی ایس ایم گیٹ ویز ، تین کمپیوٹرز، ڈی ایس ایل موڈیم، سینکڑوں سموں اور لیپ ٹاپ پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے دو ا فراد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ