02 اکتوبر 2019ء

ملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد ۔( 2اکتوبر2019)غیرقانونی گرے ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر چاہ خانگراں وا لا ملتان میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔ 
 چھاپے کے دوران ٹیم نے چار فعال غیر قانونی گیٹ ویز (32پورٹس)، ایک لیپ ٹاپ ، ایک انٹرنیٹ ڈیوائس اور اور 300 فعال سمیں قبضے میں لے لیں۔موقع پرایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ ایف آئی کے تعاون سے پی ٹی اے کی فعال اور مسلسل کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا تاکہ قومی خزانے کو ان غیر قانونی گرے اسمگلروں کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ