03 جنوری 2020ء

ملتان میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:3 جنوری (2020گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ملتان میں ایک اور کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ فورٹ ایونیو کالونی نزد ماڈل ٹاؤن ملتان میں مارا گیا جس میں 3 وی او آئی پی گیٹ ویز(32پورٹس)،1موبائل ہینڈسیٹ، 2 لیپ ٹاپس، 1 ٹی پی لنک اور1 انٹر نیٹ ڈیوائس قبضے میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے مزیدتفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے ۔ 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ