04 جنوری 2020ء

میر پور اے جے کے میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:4 جنوری (2020اسلام آباد:گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میر پور اے جے کے میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ میر پور سیکٹر بی 3 میں مارا گیا جس میں 5 گیٹ ویز، 2 لیپ ٹاپس، 1 سوئچ 1 راوٹراور انٹر نیٹ ڈیوائسز سمیت دیگر آلات قبضے میں لے لیے گیے۔ 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہو سکے۔
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ