18 دسمبر 2019ء

لاہور میں گرے ٹریفکرز کے خلاف چھاپہ

(اسلام آباد:17دسمبر 2019)گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر لاہورمیں کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ برکت مارکیٹ لاہور میں مارا گیا.چھاپے کے دوران 30 فکسڈ لائن نمبروں پر مشتمل ایک غیر قانونی سرور ایکسچینج فعال حالت میں ملی۔جبکہ تین لیپ ٹاپ ، ایک میڈیا کنورٹر، اور چار موڈیم قبضے میں لے لئے گئے ۔ اور پانچ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے. 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ