11 مئی 2020ء

لاہور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:11مئی (2020اسلام آباد:گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ سوک سینٹر گارڈن ٹاؤن لاہور کراچی میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج، 60 ایس آئی پی لائنز پر مشتمل پی آر آئی ٹرنک ، 2 ٹی پی لنک راؤٹرز، 2 لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ڈیوائس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت اور ایف آئی اے کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ