16 اپریل 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز کوہاٹ اور ملتان میں دو غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد17 اپریل 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کوہاٹ اور ملتان کے مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا چھاپہ کوہاٹ میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران چار گیٹ ویز اور سموں پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا۔ 

دوسرا چھاپہ چوک کمہاراں ملتان میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران آٹھ گیٹ ویز ، متعدد پورٹس ، سو ئچز، سمز، لیپ ٹاپ ،اور موڈیمز پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ