05 فروری 2020ء

کراچی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:5فروری (2020اسلام آباد:گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر کراچی میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ فلیٹ زینب پلازہ گلشن اقبال، بلاک 17، کراچی میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 2 غیر قانونی جی ایس ایم اے گیٹ ویز(64 اور 8پورٹس)، 12 انٹرنیٹ موڈیم، 2 لیپ ٹاپ، 4 وائرلیس راؤٹرز، 2 موبائل ہینڈ سیٹس، 1 یو پی ایس، 2 گیٹ وے اور انٹرنیٹ ڈیوائسز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہو سکے۔
 
 
 
 
خرم علی مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ