27 نومبر 2019ء

گو جرانوالہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

(اسلام آباد:27 نومبر 2019)گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفتر لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر گوجرانوالہ میں کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ فیصل کالونی گوجرانوالہ میں مارا گیا جس میں 4 غیر قانونی گیٹ ویز، 16 پورٹس، 2 ٹی پی لنک راؤٹرز، 2 لیپ ٹاپ، 2 انٹرنیٹ یو ایس بی اور 100 فعال سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہوسکے۔ 
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ