25 نومبر 2021ء

گروپ سی ای او وی اون کا پی ٹی اے کا دورہ

(اسلام آباد: 25نومبر 2021)وی ای اون کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمسٹر کان ترزیو گلو نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر فنانس محمد نوید، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور سی ای او جاز عامر ابراہیم بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران کنیکٹیویٹی کی توسیع، ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے جاز کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی روشنی میں پاکستان کے سماجی و اقتصادی فوائد کے پیش نظر ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی مزید ترقی میں پیش رفت کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ