04 نومبر 2020ء

وفاقی حکومت نے رولنگ اسپیکٹرم سٹریٹجی 2020-2023کی منظوری دے دی

اسلام آباد (4نومبر، 2020) تیز رفتار ٹیلی کام نیٹ ورک کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی حکومت نے تین سالہ ''رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹیجی 2020-2023کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سپیکٹرم ماسٹر پلان کا بنیادی ہدف تھا جبکہ اس کی رپورٹ پاکستان کے لئے قابل اطلاق بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
 سپیکٹرم ماسٹر پلان 2020 اور 2023 کے دوران سپیکٹرم سے متعلق ایلوکیشن کے ساتھ ساتھ سپیکٹرم سے متعلقہ پالیسوں کے جائزے کے لئے مستقبل کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔اس رپورٹ سے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی اور ٹی)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈنے 3 سالہ رولنگ اسپیکٹرم سٹریٹجی کی تشکیل میں معاونت حاصل کی ہے ۔جو کہ ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی 2015 کا ایک اہم حصہ ہے۔ 
واضح رہے کہ سپیکٹرم روڈ میپ کی اشاعت سے کمرشل آپریٹرز کو ان کے نیٹ ورک کے لئے سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ۔ چونکہ ٹیلی کام کے شعبے میں تبدیلی کی رفتار تیز ہے جب کہ شعبے کو بھی شفافیت کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن کرنا مقصود ہے لہٰذسپیکٹرم پلان پرہر 3 سال بعد نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ 
یہ رپورٹ وزارت آئی ٹی ، پی ٹی اے، اور ایف اے بی کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کی گئی ہے۔رپورٹ میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو) ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس(ڈبلیو آر سی ۔19) کی سفارشات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 
 
 
 
 
خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ