19 دسمبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز کراچی ، حیدر آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں پانچ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑے گئے

اسلام آباد19 سمبر 2014 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران پانچ غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ، پہلا چھاپہ مکان نمبر 250 گذری کلفٹن، کراچی میں ماراگیا۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ وے ، 16 x2 پو رٹس ، 32x1 پورٹس، 4x1 ،پورٹ گیٹ ویز ، 2 لیپ ٹاپ ، 3 پی ٹی سی ایل مو ڈیم ، 142سموں پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا ۔
دوسرا چھاپہ گلشن اقبال زینب پلازہ، کراچی میں ماراگیا جہاں سے ایک غیر قانونی گیٹ وے 1x8پو رٹس 2 x4 پورٹ گیٹ وے اور ایک لیپ ٹاپ پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 
تیسرا چھاپہ فلیٹ نمبر 32 طیبہ کمپلکیس، قاسم آباد ، حیدر آبادمیں مارا گیا جہاں سے ایک غیر قانونی گیٹ وے 9x8پو رٹس 1 x32 پورٹ گیٹ وے LAN 2 سوئچ ، 2لیپ ٹاپ ، پی ٹی سی ایل موڈیم اور مختلف سمو ں پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا۔ 
چوتھا چھاپہ جھنگی سیداں، روالپنڈی میں مارا گیا جہاں سے دو غیر قانونی گیٹ وے 8پو رٹس کی استعداد پر مشتمل ایک ایکسچنج قبضے میں لے لی
گئی۔ وقوعہ سے دو فرد کوگرفتار کیا گیا ۔ 
پانچواں چھاپہ رحمان پورہ ، سیالکوٹ میں مارا گیا جہاں سے ایک غیر قانونی گیٹ وے 6 x12 پو رٹس کے ساتھ دیگر سامان اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ۔ وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ