15 مئی 2020ء

کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع

(اسلام آباد: 15 مئی 2020):کورونا وائرس (کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3جون تک توسیع کر دی گئی ہے ۔
یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔ اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ 4 جون 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
 قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 3 جون 2020 کے درمیان بلاک ہوناتھا، اب انہیں 4 جون 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔
 پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایاتھا جس کے تحت موبائل ڈیوائس صارفین ویب سائٹ (https://dirbs.pta.gov.pk/drs)یا *8484# ڈائل کرکے اپنا موبائل رجسٹر کرا سکتے ہیں۔
 
 
 
خرم مہران
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ