10 جنوری 2019ء

پریس ریلیز

اسلام آباد8جنوری2019 (پ ر):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے ”ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم ڈربز (DIRBS) “کے تحت تمام موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن سے متعلقہ وفاقی حکومت کی طرف سے توسیع شدہ تاریخ کے احکامات کے مطابق تمام موبائل ڈیوائسز جو پہلے ہی 15 جنوری 2019ء تک سیلولر موبائل نیٹ ورکس پر فعال (ایکٹیویٹ) ہوچکے ہیں۔ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتے رہیں گے بلکہ اس تاریخ سے قبل نان کمپلائنٹ (غیر فعال) ڈیوائسز بھی اپنی کارآمد مدت تک ان نمبرز سے جوڑ دیئے جائیں گے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام پالیسی 2015 کے سیکشن9.6 کے تحت پی ٹی اے نے موبائل فون کے ذریعہ دھوکہ بازی، چوری شدہ موبائل کی روک تھام اور صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لئے ”ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم ڈربز (DIRBS) “متعارف کرایا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل ڈیوائس صارفین 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی نمبر8484 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی ڈیوائس کی حیثیت معلوم کرسکتے ہیں۔ پی ٹی اے ویب سائٹ لنک (www.dirbs.pta.gov.pk)سے بھی ڈربز اینڈرائڈ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے بھی موبائل ڈیوائس کی حیثیت معلوم کی جاسکتی ہے۔مزید معلومات کے لئے پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk سے رجوع کریں۔

 

 
طیبہ افتخار 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ