24 جولائی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز مشہور کر کٹر جے سوریا کا پی ٹی اے کا دورہ


اسلام آباد24 جولائی 2015 (پ۔ر) معروف کرکٹر اور سری لنکا کے ڈپٹی وزیر جے سوریا نے آج پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکواٹر ز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ نے انہیں خوش آمدید کیا اور پی ٹی اے اور ٹیلی کام سیکٹر کے بارے میں آگاہ کیا۔ مسٹر جے سوریا نے موبائل کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان کے ٹیلی کام سکیٹر میں سرمایہ کاری کے موقعوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ انہوں نے آئی ٹی یو کے علاقا ئی مشیر مسٹر سامیر کی بریفنگ میں بھی شرکت کی۔انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران بہترین مہمان نوازی کو سراہا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے انہیں شیلڈ پیش کی۔ 
 


خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ