18 نومبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ڈیجیٹل اکانومی پر جاری کانفرنس اختتام پذیر


اسلام آباد 18نومبر 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے زیر اہتمام انٹر نیٹ سوسائٹی ایشیاء پیسفک بیوروکے تعاون سے ڈیجیٹل معیشت پر قومی ترقی کیلئے انٹرنیٹ کے کردار پر جاری تین روزہ آئی نیٹ کانفرنس آج اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ 16سے 18نومبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے قومی و بین الاقوامی معروف مقررین نے آئی سی ٹی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 
اختتامی سیشن کے دوران چےئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ(بی او آئی) اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کا انعقاد آئی سی ٹی کے ایجنڈے کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح معیشت ترقی کی جانب رواں دواں ہے اس لحاظ سے سافٹ وےئر کی برآمدات پر توجہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے اور معیشت کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ 
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چےئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ یہ کانفرنس سائبر سیکیورٹی، ای گورنمنٹ اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلقہ ایشوز کا جائزہ لینے کے لئے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے مستقبل میں بھی ایسی اہم کانفرنسوں کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چےئرمین مختار احمد نے کانفرنس کے دوسرے دن’’ پاکستان میں آئی سی ٹیز کی صنعت کی ترقی کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں اور تحقیق کی ضرورت اور اہمیت‘‘ کے موضوع کے حوالے سے سیشن کی صدارت کی۔
’’ایشیا میں بین الاقوامی نقل و حمل کی قیمتیں شمالی امریکہ اوریورپ کے مقابلے میں زیادہ ہیں ‘‘ یہ باتیں لرن ایشیا(LIRNEasia ( کی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیلانی گلپایا نے کیں ۔ انہوں نے آپریٹروں، سول سوسائٹی کے اداروں اور سرمایہ کاروں کو بڑے پیمانے پر افراد کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے انفرادی طور پر کردار کی ادائیگی پر زور دیا۔منیجنگ ڈاےئریکٹر پاکستان سافٹ وےئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) انجم شہر یار حسین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیااور ملک کی آئی ٹی کی صنعت میں پی ایس ای بی کی جانب سے سالانہ 2.5 بلین ڈالر آمدنی کے بارے میں بریفنگ دی۔ 
انٹر نیٹ سوسائٹی کے ایشیا پیسفک کے ڈاےئریکٹر راجنیش سنگھ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر قومی زبان میں اعدادوشمار کی دستیابی کے بارے میں آئی ایس او سی نے اقدام اٹھایا اور اس حوالے سے چےئرمین پی ٹی اے نے تین آن لائین آئی ڈینٹیٹی ٹریننگ ماڈیولزکا افتتاح کیا۔ یہ ماڈیول آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے صارفین کی بہتر طور پر رہنمائی کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے موضوع پر سنگھ نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح ڈیجیٹل معیشت تمام شعبوں کے لئے ضروری ہے جس سے صنعت کی نشونما میں اضافہ ممکن ہے۔ 
پی ٹی اے کے زیر اہتمام آئی نیٹ اسلام آباد ’’ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ ومستقل اور پائیدار ترقی کیلئے انٹرنیٹ کے کردار پرجاری کانفرنس کے دوران آئی سی ٹی ایجنڈا کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ 
 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ