26 جولائی 2019ء

وضاحت : سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے کا بیان

(اسلام آباد :26جولائی 2019)حالیہ میڈیا رپورٹس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے موضوع پر چےئرمین پی ٹی اے کے بیان کے حوالے سے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں چےئرمین پی ٹی اے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سال 2012 میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سوشل میڈیا کی بلاکنگ کے حوالے سے یو ٹیوب کی بندش کو سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں مثال کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا۔ لہٰذا پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کی بلاکنگ کا حوالہ کسی طرح بھی درست نہیں ہے۔ 
 
اس حوالے سے صحیح صورتحال جاننے کے لئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے (26جولائی 2019)کو جاری کردہ ساتھ منسلک پریس ریلیز ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ 

سینیٹ سیکرٹریٹ کی پریس ریلیز 26 جولائی 2019 ء