14 مئی 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز نیٹ ورک رول آؤٹ کی ممکنات، مشکلات اور کوالٹی آف سروس پر سیمینار


اسلام آباد14مئی 2015:پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیراہتمام نیمو اینیٹ NEMO Anite (فن لینڈ بیسڈ کمپنی) اور سے بی ) (Saybi کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ’’نیٹ ورک رول آؤٹ کی ممکنات، مشکلات اور کوالٹی آف سروس پر ‘‘ایک سیمینار منعقد کیا۔یہ سیمینار نئی ٹیکنالوجیزکو کوالٹی آف سروسزسے متعلقہ چیلنجزکے حوالے سے تھا ۔ چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ اور ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) عبدالصمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں پی ٹی اے کے سینئر افسران، ٹیلی کام صنعت کے نمائندے اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ 
چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے شرکا ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ نیٹ ورک رول آؤٹ کے پہلے فیز کے بعد اب ہماری توجہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروس(NGMS) کے لائسنس رکھنے والے آپریٹرز کی جانب سے معیاری سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ 
تقریب کے دوران یا نی نیکیلا ،وائس پریذیڈینٹ ای ایم ای اے ا ینیٹ(Anite )فن لینڈ، ایشلے گولڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسرایرکسن پاکستان نے پرفارمنس کی پیمائش اور سپیکٹرم کے مستقبل پر بین الاقوامی معیارکو مد نظر رکھتے ہوئے روشنی ڈالی۔جبکہ بین گارڈنر ، سی ٹی او ،نارکونسلٹ ٹلما ٹکس اور ڈیوڈ روبنسن نے آپریٹر کے نقطہ نظر سے کوالٹی آف سروس کو یقینی بنانے کے لئے ٹائپ اپروول، کسٹمرز ہینڈ سیٹ سیفٹی اور ریگولیٹری سروسز کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر یاری رینانن نے پوری دنیا میں تھری جی /فور جی بینچ مارکنگ بہتر بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طریقوں پر روشنی ڈالی۔ 
تقریب کے اختتام پرممبر(کمپلائینس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے) عبدالصمدنے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب لائسنس کے تحت سروس کوالٹی کو بہتر بنانے اور کسٹمرز کے مفادات کے تحفظ کیلئے مفید ثابت ہوگی۔انہوں نے تقریب کو پروقار بنانے پر اینیٹ(Anite) اور سے بی پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔


زیب النساء 
اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ