20 مارچ 2020ء

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر، پی ٹی اے نے لائسنس دہندگان کو ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری

(اسلام آباد: 20 مارچ 2020 :(کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر، پی ٹی اے نے اپنے لائسنس دہندگان کو ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ان کو صارفین کو بلا تعطل ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ آواز / ڈیٹا خدمات اور نیٹ ورکس کی ہموار فراہمی کیلئے تمام ضروری وسائل ہر سطح پر دستیاب رہیں۔ ایڈوائزری کویوڈ 19 کے خلاف تمام معاون عملے کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات اپنانے پر بھی زور دیتی ہے۔
تمام سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم او) اور لوکل لوپ آپریٹرز صارفین کو اپنی خدمات تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔ سی ایم اوز متاثرہ علاقوں میں فرنچائزز اورٹاپ اپ آؤٹ لیٹس کے کھلے رہنے اور مواصلاتی نیٹ ورس کے جاری رہنے کے لئے بھی مقامی حکام سے رابطہ رکھیں گے۔ وہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر قومی اور علاقائی زبانوں میں صارفین کو آگاہی کے پیغامات بھیجتے رہیں گے اور پوری طرح سے لیس ٹیموں کے ساتھ صارفین کی شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کریں گے۔مزید یہ کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی سہولت کیلئے تمام ٹیلی مواصلات کمپنیوں کے معاون عملے کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں مدد کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ، بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لئے لاک ڈاؤن کی صورت میں کسٹمر سپورٹ مراکز، فرنچائزز، اور ریٹیلرز کو بھی کھلا رہنے کی اجازت دی جائے۔ اس سے نہ صرف مقامی انتظامی اور صحت کی خدمات کو سہولت ملے گی بلکہ عام لوگوں کو بھی اپنے ضروری فرائض سرانجام دیتے ہوئے معاشرتی فاصلوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی.