سائبر وجی لینس ڈویژن ڈبلیو اے ڈی )ویب اینالیسز ڈائریکٹوریٹ( پر مشتمل ہے۔ویب اینالیسز ڈائریکٹوریٹ مختلف حکومتی اداروں اور عوام الناس کی جانب سے مطلع کردہ گستاخانہ، خلاف ریاست، نفرت انگیز،عریانی وغیرہ پرمشتمل مواد کی حامل ویب سائٹس کی نشاندہی، انہیں چینیلائز کرنے اور بندکرنے کا ذمہ دار ہے۔ شکایات کی وصولی کے لیے اس ڈائریکٹوریٹ کی ایک آن لائن پورٹل بھی ہےجہاں بندش کے متعلق کارروائی کی اطلاع دی جاتی ہے۔