پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن آرڈیننس مجریہ 1994 نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے اور اتھارٹی کے قیام کے لیے بنیادی انضباطی ساخت کو تشکیل دیا۔ اس کے بعد، 1996 میں ٹیلی کمیونیکیشن(تنظیمِ نو)ایکٹ نمبرXVIIکا نفاذ کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے کی تنظیمِ نو کرنا تھا۔ ٹیلی کام تنظیمِ نو ایکٹ مجریہ 1996 کے تحت، پاکستان ٹٰیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کے قیام،فعالیت،دیکھ بھال اور ٹیلی کام خدمات کی فراہمی جیسے معاملات کو منظم کیا جا سکے۔
پی ٹی اے کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ اس کے علاقائی دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئئٹہ، راولپنڈی اور مظفر آباد میں واقع ہیں۔