18 اکتوبر 2018ء

پی ٹی اے نے موبائل آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلانگ سسٹمDIRBS) )کے نفاذ کی حتمی تاریخ میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی ہے

پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے موبائل ڈیوائس صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے اصرار پر موبائل آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلانگ سسٹمDIRBS) )کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں موبائل ڈیوائس صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے موبائل ڈیوائسز کی توثیق کا سلسلہ اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی کے ذریعے جاری رکھیں ۔ موبائل ڈیوائس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لئے اپنا آئی ای ایم آئی اپنے موبائل سے *#06#ڈائل کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ موبائل ڈیوائس کی حیثیت معلوم کرنے کے لئے موبائل کا آئی ایم ای آئی(IMEI )نمبر 8484پر ایس ایم ایس کریں یا ویب سائیٹ www.dirbs.pta.gov.pk پر رجوع کریں۔یہ ڈی آئی آر بی ایس (DIRBS )ایپ گوگل پلے اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
 
واضح رہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی 2015کے مطابق پی ٹی اے نے عام عوام کی سہولت کے لئے موبائل آئی ڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلانگ سسٹمDIRBS) ) متعارف کرایا ۔یہ نظام پاکستانی نیٹ ورک پر قانونی طور پر موبائل ڈیوائسز کے آلات کو نہ صرف یقینی بنائے گا بلکہ اس سے صارفین کو معیاری سروس کی فراہمی میں بھی مددملے گی ۔ 
 
 
 
طیبہ افتخار اسسٹنٹ ڈاےئریکٹر( تعلقات عامہ)