|
|

اسلام آباد:22دسمبر2011 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) اور ایریکسن نے ایریکسن ۔ پی ٹی اے موبائل ایکسیلنس ایوارڈ 2011 کے کامیاب قرار پانے والوں کا اعلان ایریکسن پاکستان ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔یہ ایوارڈ ملک میں تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں موبائل ایپلیکیشن ”Poor Mans'Reader “کی تیار ی پر شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو دیا گیا ۔تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر محمد یٰسین اور ایریکسن پاکستان کی انتظامیہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر تعلیم کی کٹیگری میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء محمد بلال ظفر اور محمد احمد بشیر کو بہترین کارکردگی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازاگیا ۔دوران تقریب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پریذیڈنٹ اور سی ای او ایریکسن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ محسن توکل نے کہا کہ ایریکسن ۔ پی ٹی اے موبائل ایکسیلنس ایوارڈ2011کے اعلان کے نتیجے میں ملک بھر کی صف اول کی یونیورسٹیوں سے درخواستیں موصول ہوئیں جوکہ انتہائی حوصلہ افزا امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگا ۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم کیلئے گریجویشن کے بعد ایریکسن میں 6ماہ کی انٹرن شپ اعلان بھی کیا۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایریکسن پی ٹی اے موبائل ایکسیلنس ایوارڈ2011اس عزم کی تعمیل ہے کہ ہم ملک میں نا صرف ٹیلی کمیونیکیشن کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں بلکہ ہم معاشرے کے ذہین افراد کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے انہیں نئے کاروباری مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر محمد یٰسین نے پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے کے فروغ کیلئے ایریکسن کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ہم موبائل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے یونیورسٹی طلبا کی کاوشوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اس دوران انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی اے اور ایریکسن کے تعاون سے ٹیلی کام کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے مستقبل میں بھی اس ایوارڈ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا تاکہ انڈسٹری ،اکیڈمیہ اور ریگولیٹر کے درمیان فاصلے کو کم کیا جا سکے ۔ دوسرا انعام کراچی یونیورسٹی کے ایف ایس سی کے طالبعلم سمیر احمد خان ،زوہیب احمد شاکر اور نعمان بن رضوان کوموبائل اپلیکیشن ”Educating Dreams-Be a saviour! “کی تیاری پر دیا گیا۔اس کے علاوہ منصفین نے دو خصوصی انعامات کا بھی اعلان کیا جو کہ کامسیٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ایبٹ آباد کے طالبعلم عرفان الله خان اور فاسٹ کراچی کے طلباء حماد مسعود اور یاور عباس کو دےئے گئے۔ واضح رہے کہ ایریکسن پی ٹی اے موبائل ایکسیلنس ایوارڈ کا آغازستمبر 2010میں کیا گیاتھا تاکہ جدید ترین سہولیات کے حامل موبائل اپلیکیشن کا حصول ممکن ہو۔جبکہ 2011میں اس ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد عوام ،کاروبار اور معاشرے کی ترقی اور تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہونے والے ذہین طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے گیا تاکہ یہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ترین موبائل اپلیکیشن تیار کر سکیں۔
محمد یونس ڈائیریکٹر تعلقات عامہ
|
|
|
|
|