Last Updated
Popular Pages
Links
Zonal Office


Home صارفین کیلئے سہولیات عمومي سوالات کے جوابات ٹیرف

PDF Print
ٹیرف عمومي سوالات کے جوابات Last Updated (Tuesday, 09 February 2010)

سوال : کیا ہم اپنی سروسز کے ٹیرف کا تعین اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں ؟

جواب: نہیں! اگر آپ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ ہیں تو آپ کو پی ٹی اے سے اپنے ٹیرف کی منظوری لینا ہو گی۔

سوال : پی ٹی اے ٹیرف پر نظرثانی کرنے کے لئےکیا طریقہاختیار کرتا ہے؟

جواب: عام طور پر پی ٹی اے تب تک ٹیرف میں کمی پر اعتراض نہیں کرتا جب تک ٹیرف سروس کی قیمت سے کم نہ ہو اور نہ ہی اس کمی کا مقصد دوسرے کاروباری حریفوں کو کاروبار سے باہر کرنا ہو۔ٹیرف میں کسی بھی قسم کے اضافے کیلئے آپریٹرز کوپی ٹی اے سے باقاعدہ منظوری لینی پڑتی ہے۔ اتھارٹی درخواست کا جائزہ لیتی ہے اور اگر ضروری ہو تو عوام کی سماعت بھی منعقد کرتی ہے۔ حقائق کا خود جائزہ لینے کے بعد ،رائے عامہ کی روشنی میں پی ٹی اے ٹیرفس کا تعین کرتا ہے۔

سوال : منظور شدہ ٹیرف کی خلاف ورزی کی صورت میں پی ٹی اے کیا ایکشن لیتا ہے؟

جواب: پی ٹی اے کے متعین شدہ ٹیرف سے انحراف اتھارٹی کی ریگولیشنزکی خلاف ورزی ہے لہٰذہ پی ٹی اے اسکے خلاف ایکٹ کیمطابق کارروائی کرتا ہے۔

 
Copyright © 2000 - 2013 All rights reserved Pakistan Telecommunication Authority Terms of Use | Privacy Policy |Site Map
ICT Directorate, PTA