سائبر وجی لینس
- صفحہ اول
- ڈویژنز
- سائبر وجی لینس
سائبر وجی لینس
امور:
سائبر وجی لینس ڈویژن تین شعبوں آئی سی ٹی, سائبر سیکورٹی اور ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ پر مشتمل ہے۔ آئی سی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی بنیادیوں ذمہ داریوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجیز پرتحقیق، ان کا مطالعہ اور تجزیہ کرنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں یہ ڈائریکٹوریٹ آئی ٹی کے لیے درکار ڈھانچے)انفراسٹرکچر(اورسہولیات کی فراہمی کا بھی ذمہ دار ہے۔ یہ ڈائریکٹوریٹ انڈسٹری کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے اوربین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں ہونے والی اہم ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اندرونی طور پر ایپلیکیشنز کی تیاری اور سہولیات کی فراہمی آئی سی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈائریکٹوریٹ دیگر شراکت داروں کے تعاون سےانڈسٹری ایونٹس/اجلاسوں اور کانفرنسوں کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ ۔ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ گرے ٹریفک کا سراغ لگانے اوراسے پکڑنے کا ذمہ دار ہے اور یہ ویجیلنس ڈائریکٹوریٹ کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک ہے۔اس ضمن میں کثیر الجہت طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس میں غیرمجاز آئی پی ایڈریسز کا خودکار انداز میں تدارک، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچانے میں ملوث سیٹ اپ/غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجوں کا سراغ لگاکر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لانا اورآمدنی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کام ٹریفک کا موازنہ کرنے جیسے امور شامل ہیں۔
رابطے کی تفصیلات:
فون |
فیکس |
+92 (51) 2878144 |
+92 (51) 2878132 |